وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا حساب پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے، مائزہ حمید

376

اسلام آباد ، فروری 22 (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ نوازشریف ملکی تاریخ کے واحد لیڈر ہےں جنہوں نے اپنی تین نسلوں کا حساب قوم کے سامنے پیش کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ قوم ان سے محبت کرتی ہے ۔
بدھ کو سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے خاندان نے اپنے کاروبار اور اثاثوں کے حسابات ملکی عدالتوں میں بار بار پیش کئے ہیں اور آج تک ان پر کوئی غیرقانونی کام ثابت نہیں کیا جاسکا لہذا اعتراض کرنے والوں کو قوم کا وقت مزید ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

اے پی پی، احسان حقانی ،ایم کے اے/وی این ایس اسلام آباد