وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات

364

 

اسلام آباد:وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی ملاقات
ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال خصوصاً بلوچستان میں امن و امان، مفاہمتی عمل اور انتظامی امور پرتبادلہ خیال

وزیرِ داخلہ کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک کی بطور وزیرِاعلیٰ بلوچستان خدمات کی تعریف
وزیر داخلہ نے ڈاکٹر عبد المالک کی بطور وزیر اعلی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ
جغرافیائی لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سربراہ ہونے کے ناطے آپ نے جو حکومتی اور انتظامی روایات قائم کیں وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ قابلِ تقلید ہیں۔

نیشنل پارٹی اب بھی حکومتی اتحاد کی اہم جماعت ہے اور اہم اتحادی ہونے کے ناطے ہمیں مل کر ان روایات کو آگے بڑھانا ہوگا تاکہ صوبہ اور اس کے عوام امن و ترقی کا سفر جاری رکھ سکے

اے پی پی/ صائمہ