وزیر اعظم نواز شریف انقرہ پہنچ گئے

311

انقرہ (ترکی) ،فروری 22 (اے پی پی): وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے دورے پربدھ کو انقرہ پہنچ گئے۔ترکی کے وزیر کھیل نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا ۔وزرا ءاور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم کے ہمراہ ہے۔
وزیراعظم کل یہاںپاک ترک اعلیٰ سطح کے تعاون کونسل کے پانچویںاجلاس میں شرکت کریں گے جس کی وزیر اعظم اپنے ترک ہم منصب اعظم کے ہمراہ مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور ترک قیادت سے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی ۔
پاکستان ترکی اعلیٰ سطح سٹریٹیجک تعاون کونسل 2009میں قائم ہوئی جس کے تحت 6مشترکہ ورکنگ گروپ کام کر رہے ہیں۔مشترکہ ورکنگ گروپ تجارت ، توانائی، بینکنگ اور مالیات کے شعبوں میں قائم ہیں ۔ اس کءعلاوہ مواصلات ، ریلویز ،تعلیم ، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں ورکنگ گروپس بھی کام کر رہے ہیں.۔
ے پی پی حمزہ ا ن م