پولش نیوی کے انسپکٹر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

29

 

 

 

 

اسلام آباد 20مارچ (اے پی پی): پولش نیوی کے انسپکٹر،رئیرایڈمرل میرازلوف موردل نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ بعدازاں پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ رئیرایڈمرل میرازلوف موردل نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ اس گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین مزید باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر دونوں معززین نے تحائف کا تبادلہ بھی کیا۔

اے پی پی حمزہ

وی این ایس اسلام آباد