حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں:مریم اورنگزیب

398

اسلام آباد(اے پی پی )اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات شروع کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کے روز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کا آئین اورقوانین خواتین کے حقوق کے محافظ ہیں اور حکومت ان قوانین اور شقوں پرعملدرآمد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے نئی قانون سازی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کے پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں 40فیصد خواتین شامل ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اگر آئینی و قانونی تحفظ موجود ہے لیکن خواتین کوعملی طور پر با اختیار بنانے کیلئے ہر شہری کواپنا کردار ادا کرناہوگا۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے تعلیم ہے اور لڑکیوںکی تعلیم پر توجہ دینا حکومت اورمعاشرے دونوں کی ذمہ داری ہے۔

دریں اثنائ نیشنل پریس کلب اسلام آبادایک تقریب میںاظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پریس کلبوں کی پائیدار بنیادوں پر سالانہ فنڈنگ کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے صحافیوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے بارے میں بل کا ایک مسودہ تقسیم کیا ہے۔
´ناہید/اے پی پی´´´´ ´ خالدٰٓؑوان