صدر پاکستان سے محتسب کی ادویات کمیٹی کے وفد کی ملاقات

418

اسلام آباد مارچ 17 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ عوام کو علاج اور سستی ادویات کی فراہمی کےلیے معالجوں، دواسازوں اور ریگولیٹری اداروں کے درمیاں قریبی تعاون اور اہم امور پر اتفاق ضروری ہے، اس سلسلے متعلقہ اداروں کو ایوان صدر کا تعاون حاصل رہے گا۔

صدر مملکت نے یہ بات وفاقی محتسب کی ادویات کمیٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی کی چیئرمین لیفٹینٹ جنرل (ر) محمود احمد اختر ، سابقہ سرجن جنرل پاک فوج  بھی شریک تھے۔

صدر مملکت نے ادویات کمیٹی رپورٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو آسان علاج اور سستی ادویات کی فراہمی ریا ست اور معاشرے کا بنیادی فریضہ ہے جس کی انجام دہی عبادت کے جذ بے کے تحت کرنی چاہیے۔ صدر مملکت نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے سستی ادویات کی فراہمی کے لیے وفاقی محتسب کی رپورٹ کا جائزہ لے کر اس پر عمل درآمد کے لیے تجاویز تیار کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ دوا ساز اداروں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ  اسی حکمت کے تحت دوا سازی  کریں جس سے ادویات کی قیمتیں کم ہو سکیں تاکہ عام آدمی  علاج معالجے کی تمام سہولتیں آسانی کے ساتھ میسر آ سکیں۔

اے پی پی حمزہ/وی این ایس اسلام آباد