صدر پاکستان سے وفاقی محتسب کی الوادعی ملاقات

351

اسلام آباد مارچ 17 (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین سےوفاقی محتسب سلمان فاروقی کی الوداعی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔

صدر مملکت نے محمد سلمان فاروقی کی بطور وفاقی محتسب خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ادارہ سلمان فاروقی کے کیے گئے مثبت اقدامت کو جاری رکھے گا۔

اس موقع پر سلمان فاروقی نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ صدر مملکت کی رہنمائی میں کیے گئے  اقدامات سے عوام کو یقینی طور پر انعامات کی فراہمی ان کی دہلیز پر ملنا ممکن ہو سکے گی۔

اے پی پی حمزہ/وی این ایس اسلام آباد