طیارے کی رول آؤٹ تقریبc-130پی اے ایف بیس نور خان میں

402

اسلام آباد، مارچ15(اے پی پی): آ ج پی ایف بیس نور خان میں50ویں طیارے کی مکمل اوور ہالنگ پررول آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی  ائیرچیف مارشل سہیل امان تھے۔

پاکستان ائیر فورس کے ‘130 انجینیئرنگ ڈپو’   کی جانب سے 50ویں سی-ون-130 طیارے کی مکمل اوور ہالنگ کی تکمیل کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ 50ویں سی ون تھرٹی طیارےکی مکمل اوور ہالنگ  پاک فضائیہ کے انجینئیرز، ٹیکنیشنز کی انتھک محنت کا عکاس ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ سی-130 طیارے کی مکمل اوور ہالنگ پاکستان میں طیارہ سازی میں اہم سنگِ میل ہے۔ 50 واں C-130 طیارہ کامیاب اوور ہالنگ کے بعد پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ ائیر چیف نے کہا کہ اس اہم اور بڑی کامیابی پر اللہ کا شُکر ادا کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جنگی طیاروں کے شانہ بشانہ c-130 نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں حصہ لیا۔ائیر چیف نے مزید  کہا کہ اے ای۔ ڈی۔ 130 (130 Air Engineering Depotکے افراد نے پیشہ ورانہ امور میں بہترین کارگردگی دکھائی اور پاک فضائیہ کے انجینئیرز اور ٹیکنیشنز نے لڑاکا طیاروں کی مرمت سازی میں ملک کو خود انحصاری کا درجہ دلا دیا۔

تقریب میں دوست ممالک کے ڈیفینس اتاشی بھی شریک تھے۔

بعد ازاں چیف آف دی ائیر سٹاف نے سی ون تھرٹی طیارے کے مختلف مرمت شدہ حصوں کا معائنہ بھی کیا اور انجینئیرزاور ٹیکنیشنز کا شکریہ ادا کیا۔

اے پی پی/حمزہ/وی این ایس اسلام آباد