لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے یوم پاکستان کی ایک ہفتے کی تقریبات کا اختتام ہوا ۔اختتامی تقریب

389

لبنان28 مارچ۔( اے پی پی ) لبنان میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے یوم پاکستان کی ایک ہفتے کی تقریبات کا اختتام ہوا ۔اختتامی تقریب کا اہتمام شام کی سرحد کے نزدیک قائم یونیورسٹی میں کیا گیا۔ تقریب میں لبنان کے رکن پارلیمنٹ شانت مپمان خصوصی تھے ۔پاکستان کے موسیقاروں نے یونیورسٹی کے لان میں پاکستانی دھنوں کے رنگ بکھیرے اور پاکستانی سازوں پر لبنان اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن پیش کی۔ تقریب جس میں یونیورسٹی کے طلباء اور اسٹاف کے علاوہ لبنانی تاجر اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین موجود تھے جنہوں نے پاکستانی سفارت خانے کی کاوشوں کو سراہا
تقریب سے خطاب کرتے ہئے سفیر پاکستان آفتاب کھوکھر نے تحریک پاکستان پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی آزادی کا نا مکمل ایجنڈہ ہے جو کشمیریوں کی جدوجہد اور پاکستا  سمیت دوست ممالک کی سفارتی حمائت سے حل ہوجائے گا۔بھارت اپنے ظلم و ستم سے باز نہیں آرہا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تمام عالمی اداروں کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کیا ہے کیونکہ مسئلی کشمیر کے حل کت بغیر علاقے میں ام  ممکن نہیں ۔ اے پی پی امیر۔/وی این ایس بیروت