لیبنان میں یومِ پاکستان کے حوالے سے عشائیہ تقریب

611

 

 

 

لیبنان مارچ 25 ( اے پی پی): لیبنان میں پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر نے یوم پاکستان کے حوالے سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں لیبنان میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ لیبنان کی اعلی قیادت صدر اور وزیر اعظم کے خصوصی نمایندوں ۔بنکاروں ۔تاجروں ۔اور اعلی حکومتی نمائندوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی مہمانوں کا استقبال آفتاب کھوکھر اور بیگم آفتاب کھوکھر نے کیا  اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر آفتاب احمد کھوکھر کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ہماری افواج نے دہشت گردی پر قابو پایا ہے ہم کشمیر کا مسئلہ پر امن اور بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم قائداعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں پر چل کر ملک کو ترقی کی طرف گامزن کررہے ہیں عشائیہ میں پاکستان سے آئے ہوئے معروف موسیقاروں نے پاکستانی علاقائ موسیقی پیش کرکے مہمانوں سے داد وصول کی۔ اے پی پی امیر

وی این ایس لیبنان