وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صداررت وزیر اعظم ہاؤس میں اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس

370

اسلام آباد مارچ 13 (اے پی پی): وزیراعظم محمد نواز شریف نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایک اعلی سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔

 

اجلاس میں  ملکی ترقی اور آپریشن  ردالفساد کی کامیابیوں پر بات چیت کی گئی اور اس کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا اعادہ کیا گیا۔ اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی سلامتیکیلئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ پاکستانی پالیسی کا جزو ہے.

 

وزیر اعظم پاکستان نے ملٹری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدائیت کی کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کی رفتار کو مزید تیز ہونا چاہئے.  اس سلسلے میں ابتک کی حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔  انسداد دہشت گردی سے متعلق مختلف قوانین اور ان کو مزید مؤثر بنانے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اجلاس کے شرکاء نے فوج کی قربانیوں اور سویلین سیکیورٹی اہلکاروں اور پاکستان کے امن پسند لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ امن اور ترقی کے دشمنوں  کو ملک بھر میں امن و سلامتی کے حصول میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی کوششوں کو تقویت اور وفاقی / صوبائی حکومتوں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر بہتر عمل کو یقینی بنانے کے لئے آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔  پاک افغان سرحد کے بہتر انتظام پر حالیہ اقدامات پر بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، چیف  آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ  جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

 

اے پی پی/حمزہ/وی این ایس اسلام آباد