وزیر اعظم نے مری میں فارسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاج کر دیا

338

 

 

 

 

اسلام آباد مارچ 24 (اے پی پی): وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آج گھوڑا گلی، مری میں فارسٹ سروسز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا.

وزیر اعظم گرین پروگرام کے تحت قائم کی گیے یہ اکیڈمی جنگلات کی تعلیم سے متعلق سروس کے دوران اور پوسٹ گریجویٹ تربیت مہیہ کرے گی.

ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزیر زاہد حامد، وزیر اعظم کے فوکل پرسن براے موسمیاتی تبدیلی رضوان محمود اور دیگر سینئر اہلکار بھی اس موقه پر موجود تھے..

فوکل پرسن کی جانب سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی جس میں اکیڈمی کے مقاصد، اس کی موسمیاتی تبدیلی  سے متعلق سہولیات، تحقیقی اور تربیتی پہلوؤں پر اگاہ کیا گیا. انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی کا فیز- 1  59.29 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا فیز 2020 تک مکمل ہوجایگا.

وزیر اعظم نے اس موقعہ پراکیڈمی میں ایک پودہ لگایا اور اکیڈمی کے مختلف حصوں کے دورے کے دوران فیکلٹی اور طلباء سے گفگو بھی کی. 

 اے پی پی/ حمزہ/mka

وی این ایس اسلام آباد