وفاق اورچاروں صوبوے آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا عوام کی فلاح وبہود کو مجموعی ملکی خوشحالی میں شریک کریں. وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب

325

اسلام آباد مارچ 2 (اے پی پی):  وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی وسائل پر آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کے عوام کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا ملک کے دوسرے صوبوں اور حصوں میں بسنے والے عوام کا ہے ۔

وزیراعظم نے یہ بات آج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ  قومی آمدنی سے  آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی اُن کے استحقاق کے مطابق حصہ ملنا چائیے ۔ وفاق اور  چاروں صوبوں پر لازم ہے کہ وہ اِن عوام کی فلاح وبہود کو بھی مجموعی ملکی خوشحالی میں شریک کریں ۔

          وزیراعظم نے کہا کہ قومی یکجہتی اور مضبوطی کے لئے ضروری ہے کہ پاکستانیت کے جذبے کو فروغ دیا جائے اور ہر قسم کے تعصب سے بے نیاز ہوکر ملک کے ہر حصے کو ترقی کے ثمرات میں  شریک کیا جائے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں پر زیادہ توجہ دیں تاکہ وہاں کے عوام بھی زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کرسکیں ۔

          پاکستان ہر پاکستانی کا ہے ۔ ہمارا مقصد یہ ہونا چائیے کہ کسی بھی تمیز کے بغیر ہر پاکستانی کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع دیئے جائیں ۔ اس مقصد کے لئے ہمیں پیچھے رہ جانے والے علاقوں اور عوام پر خاص توجہ دینا ہوگی ۔

          قبائلی عوام ، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہیں ۔ اُن کی تاریخ پاکستان سے محبت کی تاریخ ہے ۔ انہوںنے پاکستان کے دفاع او رسلامتی کے لیئے بھی عظیم خدمات دی ہیں ۔ وقت آگیا ہے کہ اب اُنہیں بھی پاکستانیت کے قومی دھارے میں لاکر سال ہا سال سے جاری محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے ۔

اے پی پی حمزہ/وی این ایس اسلام آباد/mka