پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیر اہتمام ہوم پاکسان تقریبات کا آغاز

512

جدہ ( سعودی عرب) مارچ 09 (اے پی پی): یوم پاکستان کے موقع پر  سعودی عرب میں پاکستان قونصلیٹ  نے ایک ماہ تک مختلف تقریبات کا اہتمام کیا ہے، اس سلسلے میں جدہ میں مقامی اعلی درجے کے ہوٹل کے تعاون سے  پاکستانی فوڈ فیسٹول کا اہتمام کیا گیا۔ اس دو روزہ فیسٹول میں پاکستانی روائیتی میوزک کی دھنوں کے درمیان پاکستانی علاقائی کھانے پیش کیے گئے۔

 

پاکستان کے کمرشل اتاشی شہزاد احمد خان نے اس موقع پر مہمانوں کے ساتھ پاکستانی باربی کیو، تندوری کھانے، پاکستان باسمتی چاول سے بنائے گئے کھانے، پاکستانی قلفی اور پان پیش کیے۔ پاکستانی کلچر کو فروغ دینے کے لیے  پاکستانی اسٹاف نے پاکستان کے  علاقائی ملبوسات پہنے ہوئے تھے۔

 

مہمانوں میں پاکستان کے اعلی عہدیدارن، جدہ وزارت تجارت چیمبر آف کامرس، غیر ممالک سےتعلق رکھنے والے سفارت کار، خواتین بزنس کمیونٹی، سعودی اور پاکستانی میڈیا سے تعلق رکھنے والے اہم عہدیدار اپنے اہل خانہ کے ہمرہ موجود تھے، تقریب کو خوبصورت بنانے کے لیے پاکستای کی علاقائی موسیقی اور انعامات کا اہتمام کیا گیا، سعودی اور دیگر غیر ملکی سفارتکاروں و مہمانوں نے پاکستانی فوڈ فیسٹول  اور اس کے اعلی انتظامات کی تعریف کی اور کھانوں کو بے حد پسند کیا گیا۔

 

اس سے قبل پاکستانی کمرشل سیکشن پاکستانی کینو کی بہترین نمائش کا اہتمام کر چکا ہے، فیسٹول کے دوسرے روز سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، انجینئرز، اور اعلی ملازمتوں پر مامور افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کرین گے۔ فیسٹول کے مہمانوں کا  اسقبال پاکستان کے قونصل جنرل شہر یار اکبر نے قونصلیٹ کے دیگر افسران کے ہمرہ کیا۔

 

 

 

اے پی پی/امیر/Farooq/mka