یوم پاکستان کے حوالے سے جدہ میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام

455

اسلام آباد مارچ 24 (اے پی پی):  یوم پاکستان کے حوالے سے  جدہ میں تقریبات جاری ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا  جس کےمہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی چوہدری طفیل جٹ تھے۔ تقریت سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ آج خوشی ہے کہ  پاکستان کا قومی دن ہے اور آج ہی کے دن قائد اعظم کی ہدایت پر مرحوم مجید نطامی نے تحریک پاکستان کے لیے مسلمانوں تک اپنی آواز پہنچانے کے لیے ندائے ملت جو بعد میں نوائے وقت بنا کا اجرا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان اپنی اقتصادی ترقی کی طرف میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں گامزن ہے۔ یوتھ ونگ کےصدر ملک منظور نے کہا کہ ہم نواز شریف کے ہاتھ مظبوط کرنے کےلیے قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق مسلم لیگ اور ہوتھ ونگ کو تنظیم کا مظبوط قلعہ بنائیگے۔

تقریب سے نوائے وقت کے بیوروچیف اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مین آج اس یوتھ ونگ سے خطاب کر رہا ہوں جس کے بعد تاسیسی صدر ادارہ نوائے وقت کے بانی مرحوم حمید نظامی تھے۔ نوائے وقت اور منسلکہ ادارے آج تک نظریہ پاکستان کو اپنی منزل بنائے ہوئے ہیں۔ اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ذریعے نئی نسل تک تحریک پاکستان  کے متعلق نئی نسل کو آگاہ کر رہے ہیں۔ یہ حکم انہیں قائد اعظم نے دیا تھا جس پر ادارہ آج تک قائم ہے۔

تقریب سے  مسلم لیگ ن کے نائب صدر عنائت جاڑہ، ریاض سے آئے ہوئے عرفان لدھڑ، تاجر شفقت محمود، یوتھ ونگ کے سر پرست اعلی عاصم ملک، صدر یوتھ ونگ سعودی عرب  سے شیرا فگن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ میاں امجد فرزند نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔

 

اے پی پی/حمزہ