خواجہ سعد رفیق کی عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو

96

اپریل،20 (اے پی پی): عدالت عظمی کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے عدالتی فیصلے کو تاریخ ساز قراردیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل وزیر اعظم کے موئقف کی تائید ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج آئین اور عدلیہ کی جیت ہوئی ہے لہذا تمام فریقین کو چاہئے کے وہ فیصلے کا احترام کریں ۔ اور پاکستان کی ترقی کےلیےنواز شریف کے مشن کو جاری رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور زیادہ مستحکم ہوگا اور آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن پورے پاکستان میں حکومت بنائے گی۔

سعدیہ/فاروق/ اے پی پی