شہریوں کا پاناما کیس کے فیصلے پر مثبت رد عمل

60

اسلام آباد، اپریل ۰۲ (اے پی پی): پاناما کیس کے فیصلے کے بعد شہریوں نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مکمل فیصلہ اب جے آئی ٹی کی رپورٹ پر منحصر ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدالتی کیس کا معاملہ ختم ہونے بین الاقوامی سطح پر ملک کا بہتر تشخص اجاگر ہوگا۔
اے پی پی /سدرہ، سعیدہ/سہیل