عدالتی فیصلے کے بعد خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

84

اپریل 20، (اے پی پی): عدالت عظمی کے فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے عدالتی فیصلہ کو عوام کی امنگوں کا ترجمان قرار دیا اور کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے بہت پہلے ہی وزہر اعظم میاں محمد نواز شریف نے استدعا کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم جتنا بھی شکر کرینں وہ کم ہے ۔ عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ آئین اور عدلیہ کی جیت ہے اور اس میں عوام کی دعائیں شامل ہیں ۔

 

انہوں نے کہا جو لوگ یہ خواہش رکھتے تھے کہ وزیر اعظم کو ان کے عہدے سے ہٹائیں گے ان کو آج شکست فاش ہوئی ہے اور عدالت میں ناکافی ثبوت پیش کر کے ان کو منہ کی کھانا پڑی کیونکہ یہ حق اور سچ کی جیت ہے۔

سعدیہ/فاروق/ اے پی پی