وزیر اعظم نے استثنیٰ حاصل نہ کر کے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا: آصف کرمانی

160

اسلام آباد، اپریل 20 (اے پی پی): وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف استثنیٰ حاصل کر سکتے تھے مگر انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کر دیا اور عدالت نے انہیں بحال رکھ کر یہ فیصلہ دیا ہے کہ وزیر اعظم صادق اور امین ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاناما کیس کا فیصلہ آنے کے بعدجمعرات کو یہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کہا ہے کہ وہ فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کا ایسا کہنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عدالت میں ثبوت پیش نہ کر سکے اور فرایم کیے گئے ثبوتوں کو عدالت نے ناکارہ اور ناکافی قرار دیا، اس طرح نواز شریف عمران خان سے سیاسی میدان کے بعد قانونی میدان میں بھی جیت گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سے سرخرو ہو جانے کے بعد بھی عمران خان استتعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر میں جرا¿ت ہوتی ہے اور وہ وژن اور پلان کے ساتھ آگے بڑھتا ہے، یہ تمام خوبیاں نواز شریف میں موجود ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم نے سپریم