آزادکشمیر کی کابینہ پارلیمانی پارٹی, مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی و ضلعی تنظیموں نے وزیراعظم پاکستان سے استعفی نہ دینے کے فیصلے کی مکمل تائید کی ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

72

اسلام آباد، جولائی 17 (اے پی پی): راجہ فاروق حیدر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی کابینہ پارلیمانی پارٹی اور مسلم لیگ ن آزادکشمیر کی مرکزی و ضلعی تنظیموں نے وزیراعظم پاکستان سے استعفی نہ دینے کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوے انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
پیر کو کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان، چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ وفاقی کابینہ اور مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی میں وزیر اعظم کے استعفی نہ دینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا وزیر اعظم نوازشریف پر مکمل اعتماد ہے۔
راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہو۔
اے پی پی/سدرہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد