پاکستان کے صحافی، دانشور ملکی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں : وزیر اعظم آزاد کشمیر

48

اسلام آباد، جولائی 17 (اے پی پی): وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے پاکستان اس وقت کسی عدم استحکام کا شکار ہونے کا مطلب ترقی کا پہیہ روکنے کے مترادف ہے۔
اسلام آباد میں پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحافی، دانشور ملکی معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، سی پیک کی وجہ سے ہندوستان کو تحفظات ہیں وہ سازشیں کررہا ہے، آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے باعث ملکی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں پوری حمایت کا یقین دلاتے ہیں، سپریم کورٹ سے پوری امید ہے کے وہ انصاف کریگی، لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک میں استحکام رہے اور ملکی حالات کی بہتری کے لئے آزادکشمیر کے عوام میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اے پی پی/سدرہ ا ن م