پاک فضائیہ کاہرکولیس رائل ائیرٹیٹو شو2017ء میں مرکزنگاہ بن گیا

133

اسلام آباد16جولائی،(اے پی پی): خوبصورت انداز میں پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کا

C-130 طیارہ دوسرے دن رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ(برطانیہ) پر منعقدہ ائیر شو میں مرکز نگاہ بنا رہا۔پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے اس طیارے پر خوبصورت پینٹنگز اور تصاویر کے ذریعے امن کے پیغام میں بہت دلچسپی لی۔ سیاحوں کو پاک فضائیہ کے علاوہ پاکستانی ثقافت پر کئی ڈاکومنٹریز اور پروموز بھی دکھائے گئے۔ ان ڈاکومنٹریزکو ہر عمر کے لوگوں اور خاص طور پر بچوں نے بہت پسند کیا۔ دنیا کی بہترین فضائی افواج اس میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ حمزہ اے پی پی