صدر مملکت ممنون حسین سے آڈیٹر جنرل پاکستان کی ملاقات

309

اسلام آباد :صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شفافیت کے فروغ اور قومی ترقی کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کا کردار نہایت اہم ہے۔یہ بات انھوں نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد صدر مملکت سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے ہدایت کی کہ سرکاری اداروں میں آڈٹ کے لیے اہل افراد کا تقرر کیا جائے اور ادارے کے افسران و اہل کار ا ن کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید تربیتی طریقے اختیار کیے جائیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں ادارہ مالی نظم و ضبط کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کرے گا اور سرکاری اداروں میں فنڈز کے ضیاع اور بدعنوانی کو روکنے پر توجہ دے گا۔ صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور ا±ن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آڈیٹر جنرل نے اس منصب پر تعیناتی پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔اے پی پی حمزہ
شفافیت کے فروغ اور ترقی کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، ۔

اے پی پی حمزہ خالدٓعوان/وی این ایس اسلام آباد