عید قربان کی رونقیں

701

اسلام آباد، اگست ۰۳ (اے پی پی ):سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدو فروخت تو جاری ہے ہی لیکن اس کے ساتھ ساتھ جانوروں کی سجاوٹ کی لیے ا?رائشی سامان، ذبح کرنے کیلئے چھریوں ٹوکوں ، اور سبزہ چارے کی دکانیں اور سٹال کھل بھی سج گئے ہیں
جوں جوں عید قریب آ ر ہی ہے جانوروں کی سجاوٹ بھی پورے عروج پر پہنچ گئی ہے خاص طور پر بچے اور منچلے نوجوان اپنے جانور کو منفردرکھنے کیلیے انھیں آرائشی سامان سے سجا کر گلیوں کے چکر لگاتے ہیں اور دیکھنے والوں سے داد وصول کرتے ہیں ، قربانی کے جانوروں کی آرائشی سامان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ دکانوں پر خریداروں کا رش بڑھنے سے دکاندار منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں
مویشی منڈی جائیں تو وہاں بھی جانوروں کی ادائیں نرالی ہیں، خریداروں کو لبھانے کے لئے بیوپاریوں نے بھی جانوروں کی دلچسپ سجاوٹ کی ہے۔
قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ میں ہر کوئی ایک دوسرے پر بازی لینے کی کوششوں میں ہے۔ جھانجھریں کمر کے سجاوٹی بند تاج اور قسم قسم کا آرائشی سامان دکانوں پر سجادیا گیا ہے
اس کی علاوہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے چھریوں ، کی فروخت کیلئے بھی سٹال سج گئے ہیںاور گلیوں ، محلوں چوکوں، چوراہوں میں قربانی کے جانوروں کیلئے سبزہ چارے کی دکانیں اور سٹال کھل گئے ہیں
.
عید خوشی کا تہوار ہے اور ر گلیوں ، محلوں میں اپنے جانوروں کو سجاتے ، گھماتے، ان کی خریداری کرتے بچوں کے خوشی سے دمکتے چہرے اس تہوار کی رونقوں میں مزید اضافے کا باعث ہے۔