وزیراعظم شاہد خاقان سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وعدوں کی تکیمل کریں گے: مریم اورنگزیب

298

اسلام آباد، اگست 12 (اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وعدوں کی تکیمل کریں گے،  سابق وزیر اعظم نے اگر موٹروے نہ بنایا ہوتا تو آج سی پیک پاکستان میں نہ ہوتا.

 

اسلام آباد میں آزادی ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے

وزیر ریلوے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے دن رات ایک کر کے اس مشکل کام کو آسان بنایا۔ چار ہزار ہارس پاور کے انجن خریدے گئے جو ریلوے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے. اس ٹرین میں سی پیک کا فلوٹ ایڈ کیا گیا ہے جو خطے کی عوام کو تحفہ ہے،یہ بظاہر تو ایک معاہدہ ہے لیکن اسے جڑی ہر چیز کی عملی طور پر اقدامات نظر آ رہے ہیں.

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے دو ہزار چودہ میں آزادی ٹرین کا آغاز کیا تھا. لیکن آج جوٹرین اپنے سفر کا آغاز کریگی اس میں کافی تبدیلی ہے.

اس وقت دو ہزار تیرہ میں ریونیو اٹھارہ بلین تھا مگر آج چالیس ارب ہے. آج ریلوے میں وقت کی پابندی پچاسی فیصد تک ہو چکی ہے.

 

آئی ایس پی آر کے تعاون سے اس میں ایک گیلری پاک فوج کے جوانوں کیلئے مختص کی گئی ہے. ایک گیلری کشمیریوں کیلئے ہے جن پر ظلم کی داستانیں رقم ہو رہی ہیں اس کی مزمت شامل ہے. ٹرین میں مختلف گیلریز پاکستان کی ثقافت اور ورثے کی عکاسی کر رہی ہیں۔

 

آج پاکستان کی آزادی کے ستر سال بھی مکمل ہو چکے ہیں، 2014م یں ریلوے اور آج کی ریلوے میں مکمل تبدیلی ہے،آج چالیس ارب تک ریلوے کا منافع اور ٹرینیں وقت پر چل رہی ہیں،دوہزار تیراں میں پندرہ سے بیس فیصد ٹرینیں وقت پر چلتی تھی،2017میں اب پچاسی فیصد ٹرینیں وقت پر روانہ ہوتی ہیں۔ ریلوے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے

 

انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا ماڈل ازادی ٹرین میں بھی رکھا گیا ہے، سی پیک کا منصوبہ پاکستانی عوام کو نواز شریف کا تحفہ ہے۔

دوہزار تیراں میں ملک اندھیروں میں ڈوبا تھا اب ملک روشنیوں کا منظر پیش کررہا ہے، موٹرویز اگر ماضی میں نہ شروع کی ہوتی آج سی پیک نہ بنتا۔

 

پاک افواج کی پاکستان کےلیے قربانیوں کا کوبھی آزادی ٹرین میں اجاگر کیا گیا ہے،

آزادی ٹرین پاکستانی تاریخ کو بھرپور اجاگر کررہی ہے،تمام عوام کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے بچوں کو آزادی ٹرین لائیں تاکہ تاریخ سے روشناس ہوسکیں۔

 

پارلیمان واحد ادارہ ہے جو مضبوط ہوگا تو ملک مضبوط ہوگا،دہشت گردی کے واقعات میں دوہزار تیراں کے بعد نوے فیصد کمی آئی ہے، پاکستان دہشتگردی سے پاک ہونے کے قریب ہے۔

 

اے پی پی/سدرہ/وی این ایس اسلام آباد