وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوئٹہ ایک روز دورہ پر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری اورصوبائی وزراءکوئٹہ ائیرپورٹ پراستقبال کیا

646

 

کو ئٹہ۔19اگست (اے پی پی )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کوئٹہ ایک روز دورہ پر پہنچ گئے ۔ وفاقی وزراءاحسن اقبال،میرحاصل خان بزنجو،عبدالقادر بلوچ وزیراعظم کے ہمراہ تھے کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ،صوبائی وزراءعبدالرحیم زیاتوال ،ڈاکٹرحامدخان اچکزئی ،نواب محمد خان شاہوانی ،سرفراز بگٹی ،درمحمد ناصر ،سردار مصطفی خان ترین ،چیف سیکرٹری بلوچستان اورزیب حق ،انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب ،ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ دیگراعلیٰ حکام نے وزیراعظم پاکستان کا استقبالبہ کیا۔وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوئٹہ ائیرپورٹ سے گورنرہا¶س کیلئے روانہ ہوگئے جہاں صوبے کے مختلف سیاسی وقبائلی عمائدین وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری ،گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی اورصوبائی وزراءکے وفود سے ملاقات کریں گے ۔( ن م)