سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

359

 

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ، دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر بات چیت

 

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محترم محمد بن عبداللہ العیش نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا۔ ۔بعد ازاں سعودی نائب وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔سعودی نائب وزیر دفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں اور پاک فضائیہ رائل سعودی فضائیہ کو ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون جاری رکھے گی۔
اس دورے کے دوران سعودی وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچہ اور پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اے پی پی حمزہ