صدر مملکت ممنون حسین سے سوئٹزرلینڈ کے لیے نامزد سفیر احمد نسیم وڑائچ کی ملاقات۔

310

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان تجارت میں اضافے اور پاکستان میں سوئس سرمایہ کاری پر توجہ دی جائے ۔یہ بات انھوں نے سوئٹزرلینڈ کے لیے پاکستان کے نامزد سفری احمد نسیم وڑائچ سے ملاقات میں کہی جنھوں نے ایوان صدر میں اُن سے ملاقات کی ۔

صدر مملکت نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے ساتھ تجارتی ، ثقافتی اور تعلیمی وفود کا تبادلہ کیا جائے اور پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کے حصول پر توجہ دی جائے تاکہ پاکستان طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع میسر آسکیں ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ زرعی شعبے میں سوئس سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کیونکہ ملک میں اس وقت سرمایہ کاری کی بہترین مواقع موجود ہیں۔انھوں نے ہدایت کی کہ مفاد عامہ کی سرگرمیوں میں اضافہ کے لیے ریڈکراس اور ریڈ کریسنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کام کیا جائے ۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ دنیا کو بتایا جائے کہ دہشت گردی سے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان ہوا اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا گیا۔ نامزد سفیر احمد علی نسیم وڑائچ نے اس تعیناتی پرصدر مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔

 

اے پی پی حمزہ/mka