لوک ورثہ میں پانچ روزہ ’’کرافٹ از نالج ‘‘ پروگرام جاری

573

اسلام آباد، ستمبر 20(اے پی پی)لوک ورثہ میں پانچ روزہ ’’کرافٹ از نالج‘‘ پروگرام جاری ہے جسکا مقصد طلبہ و طالبات کو پاکستان کے ثقافتی رنگوں سے روشناس کرانا ہے۔

 

وفاقی نظامت تعلیم کے ٹریننگ وونگ کے تعاون سے جاری کیے گے اس پروگرام کا افتتاح وزارت اطلاعات و نشریات کے وفاقی سیکرٹیری سردار احمد نواز سکھیرا نے کیا۔

 

رنگا رنگ تقریب میں بچوں نے روایتی لوک موسیقی اور رقص بھی پیش کیا۔

 

سکولوں اور کالجز کے بچوں کے لیے اس پروگرام میں  ٹرک آرٹ کے ماہر اساتذہ اپنی خدمات پیش کریں گے تاکہ ثقافتی رنگوں پر مبنی اس فن کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

اے پی پی/سدرہ/وی این ایس اسلام آباد/mka