ڈیوس کپ ٹائی کے ڈبلز مقابلے

446

اسلام آباد، ستمبر ۱۷ ( اے پی پی  ):  ڈیوس کپ ٹائی کے ڈبلز مقابلے میں  تھائی لینڈ نے پاکستان کو 3-1 سے ہرادیا۔  پاکستان سپورٹس کمپلکس میں دوسرے روز  پاکستان کی جانب سے شہزاد خان اور محمد  عابد جبکہ تھائی لینڈ کی طرف سے سنچائی راتبوتانا اور سونچاٹ راتبوتانا میچ کھیلے ۔ پہلے سیٹ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 6-4 سے شکست دی ۔ دوسرے سیٹ  میں تھائی لینڈ نے 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے برابر کردیا  اور تیسرے سیٹ پھر تھائی لینڈ نے 6-1 سے کامیابی حاصل کی ۔ چوتھے سیٹ میں بھی تھائی لینڈ نے 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔

اے پی پی/سعدیہ/VNS, اسلا م آباد