جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے سات ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع کردی

33

اسلام آباد،12 اکتوبر(اے پی پی): جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے سات ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی جبکہ سات ججوں کے نا م ڈراپ کردئےے۔
کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جمعرات کو سپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ کے ججوں کی مستقلی کا جائزہ لیا گیا ۔کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے جن سات ججوں کے نام ڈراپ کردیئے ہیں ان میں عبدالستار، حبیب اللہ عامر، احمد رضا گیلانی، مدثر خالد عباسی، عبدالرحمان اورنگزیب اور شبیر پراچہ کے نام شامل ہیں۔ڈراپ کیے گئے نام لاہور ہائی کورٹ کے ججز نہیں رہے.
جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے لئے جن ججوں کی مدت ملازمت میں میں ایک سال کی توسیع کی ہے ان میں جسٹس مجاہد مقیم احمد، جسٹس طارق افتخار احمد، جسٹس اسجد جاوید، جسٹس طارق سلیم، جسٹس جواد حسن، جسٹس عبدالعزیز اور جسٹس مزمل اختر بشیر شامل ہیں۔
اے پی پیاحسان ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد