پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس

0
179

اسلام آباد، اکتوبر 10(ا پ پ): قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت منگل کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔
کمیٹی نے مالٹا میں پی آئی اے کے ہوائی جہاز کی فروخت کا نو ٹس لے لیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس سکینڈل سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔ کمیٹی نے معاملہ نیب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کیا پی آئی اے کا جہاز خیراتی تھا جو خیرات میں دے دیا گیا؟
چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی پر برس پڑے اورکہا کہ ملک کی بڑی ایئر لائن تباہ ہو گئی ہے، پی آئی ا ے کو تباہ کیا جارہا ہے افسران کروڑوں روپے بیرونی دوروں پر خرچ کرتے ہیں۔
کمیٹی نے چیف لیگل کنسلٹنٹ کی تعیناتی اور افسروں کے ٹی اے ڈی اے کی تفصیل بھی مانگ لی۔
ایم ڈی پی آئی اے کے اجلاس میں نہ آنے پر چئیرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا۔
سیکرٹری ایوی ایشن نے ایم ڈی پی آئی اے کے نہ آنے پر معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ غلط فہمی میری وجہ سے ہوئی ہے۔
چیئرمین کمیٹی نے ا استفسار کیا کہ ڈی جی ایوی ایشن کس کانفرنس مین شرکت کیلئے غیر ملکی دورے پر گئے ہیں؟
کمیٹی نے پی آئی اے کے معاملات کا جائزہ کل تک موخر کر دیا اورچیئرمین پی آئی اے کو کل کے اجلاس میں طلب کر لیا۔
اے پی پی /صائمہ ا ن م/وی این ایس،اسلام آباد