آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس، صدر مملکت نے مستحق فنکاروں کے لئیے36 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دےدی

303

اسلام آباد، 13 نومبر (اے پی پی): صدر مملکت ممنون حسین نے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ سے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے لیے مالی امداد کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ کا اجلاس صدر مملکت کی زیر صدارت پیر کو ایوان صدر میں ہوا جس میں وزارتِ خزانہ، کابینہ ڈویڑن ، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری وزارت صحت اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں مدد کے لیے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لے کر ضرورت مند فنکاروں کی مالی امداد کی منظوردی گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کے قومی صحت پروگرام کے تحت علیل فنکاروں کے علاج کا خصوصی اہتمام کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وزارت صحت کو ہدایت کی کہ وہ صورت حال کا جائزہ لے کر فوری طور پر اقدامات کرے۔
صدر مملکت نے سنٹر کمیٹی کو ہدایت کی کہ ملک میں کسی ایسی غیر ملکی فلم کی نمائش کی اجازت نہ دی جائے جس سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ہو۔
اس موقع پر آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ اسٹیرنگ کمیٹی کے ارکان عطاالحق قاسمی، اصغر ندیم سید، ، عارف حبیب، ، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم، شاہد شفیق، قوی خان ، سلمان علوی ، زیبا محمد علی اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
ا پ پحمزہ ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد