سینٹ قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا اجلاس

29

اسلام آباد، 6 دسمبر (اے پی پی) : سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان نے ملک کے شمالی علاقہ جات میں نجی پارٹیوں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کی سفارش کی ہے۔ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی صدارت میں بدھ کو منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان میں سیاحوں کیلئے مزید ٹورسٹ ریزارٹ کی تعمیر کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔ کمیٹی نے گلگت بلتستان کونسل کے ممبران کی تعداد 14 کرنے کی سفارش کی۔ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں آغا خان فاﺅنڈیشن کے کام کی رپورٹ بھی طلب کی۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں مقامی پولیس کی تربیت کیلئے پولیس ٹریننگ سنٹر قائم کیا جائے۔ کمیٹی نے ست پارہ ڈیم کی تعمیر سے ماحولیاتی خطرات جانچنے کیلئے محکمہ ماحولیات کو طلب کیا ہے۔
کمیٹی کو سیکرٹری خزانہ گلگت بلتستان یحییٰ اخوندزادہ کی جانب سے بتایا گیا کہ گلگت بلتستان حکومت نے وزارت مواصلات اور این ایچ اے پر زور دیا ہے کہ وہ 370 کلومیٹر طویل گلگت بلتستان شندور سیکشن کی فزیبلٹی میں تیزی لائے۔
اے پی پی/سدرہ ا ن م