سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس

32

اسلام آباد، دسمبر07 (اے پی پی): سینیٹ کی فنکشنل برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینیٹر نسرین جلیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کمیٹی کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس وقت بلوچستان سے 136 افرد لاپتہ ہیں۔ اس لسٹ میں کچھ نام غلط درج تھے جبکہ اس لسٹ میں موجود 120 لوگوں کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔ لاپتہ افراد میں سے 104 افراد بازیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

اے پی پی/ سہیل/فرح/ وی این ایس اسلام آباد