مئیر لندن کا وزارت تجارت کا دورہ

25

اسلام آباد، دسمبر07 (اے پی پی): مئیر لندن صادق خان نے جمعرات کو وزارت تجارت کا دورہ کیا اور وزیر تجارت محمد پرویز ملک کے علاوہ وازرت کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور یہ اتفاق ہوا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کراوئی گئی کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی جب کہ صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن کے دروازے تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں۔

اے پی پی/ سہیل/فرح/ وی این ایس اسلام آباد