وزیرداخلہ کی جانب سے انسداد دہشتگردی فورس کیلئے نقد انعام

29

اسلام آباد، دسمبر ۶ (ا پ پ): وزیر داخلہ احسن اقبال نے بدھ کو انسداد دہشتگردی فورس کے لئے ساڑھے چار لاکھ کی رقم ایس ایس پی کاو¿نٹر ٹیرورزم فورس سید امین کے حوالے کی۔یہ رقم کاو¿نٹر ٹیرورزم فورس کے ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے دی جائے گی جنہوں نے وزیر داخلہ کے پولیس لائنز کے حالیہ دورے کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کاو¿نٹر ٹیرورزم فورس کے تشخص اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کو جدید اسلحہ اور وسائل سے لیس کیا جائے،دہشت گردی کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے۔
وزیر داخلہ نے انسداد دہشت گردی فورس کو نئی گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی ہدایات دیں۔
انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے دستے کی استعداد 382 اہلکاروں پر مشتمل ہے جس کا پہلا دستہ ماہ رواں میں ڈیوٹیاں سنبھال لے گا ۔
اے پی پی /صائمہ ا ن م