وزیر تجارت اور مئیر لندن کی مشترکہ پریس کانفرس

31

اسلام آباد، دسمبر07 (اے پی پی): وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے میئر لندن صادق خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کے ہمیشتہ دوطرفہ دوستانہ روابط  رہے ہیں اور یہ بات خوش آئیند ہے کہ  یورپی یونین سے الگ ہونے کے باوجود جی ایس پی پلس اور تجارت کے حوالے سے پالسیی کو جاری رکھے گے۔

وزیر تجارت نے کہا کہ دونوں اطراف کے مابین تجارت اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے اور پاکستان برطانیہ کو پاکستانی منڈیوں تک رسائی دینے کے علاوہ تجارتی مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

اس موقع پر مئیر لندن نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے دورہ کے بعد وہ کراچی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے پاکستان کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ لندن کے مئیر، برطانوی اور پاکستانی سرزمین سے تعلق رکھنے والے ہیں اور انہیں اس بات پر فخر ہے۔

صادق خان نے مزید کہا کہ لندن تعصبات سے بالاتر ہو کر محنت کرنے والے کو مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا لندن کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں اور جو لوگ محنت و لگن سے کام کرتے ہیں لندن میں ان کی کامیابی یقینی ہے۔

اے پی پی/ سہیل/فرح/وی این ایس اسلام آباد