ایک ہی ترازو کے دو معیار ملک کے لئے ٹھیک نہیں، مریم اورنگزیب

304

اسلام آباد، 15 دسمبر(اے پی پی): وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی اہلیت کے خلاف حنیف عباسی کی درخواستوں پر آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک ہی ترازو فیصلوں کے لئے دو معیار رکھے گا تو یہ ملک کے مستقبل کے لئے درست نہیں ہوگا۔
جمعہ کو عمران خان نااہلی مقدمہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا فیصلہ سننے کے بعد مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرنا میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا آئینی حق ہے۔ انہوںنے کہا کہ عدالت نے ہندووں اور یہودیوں سے تحریک انصاف کے لئے چندہ لینے جیسے سنگین معاملہ کو نظر انداز کیا۔ اس طرح کے کاموں سے پھر اداروں کی غیرجانبداری پر انگلی اٹھتی ہے۔
احسان، اے پی پی ا ن م/وی این ایس