ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

270

اسلام آباد، دسمبر 31 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج ریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو، استور منفی 09، قلات، گوپس، کوئٹہ منفی08،گلگت، ہنزہ منفی 07، بگروٹ منفی 06، کالام منفی 05، اور دیر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اے پی پی / سہیل/سورس وی این ایس اسلام آباد