وزیر مملکت اطلاعات کا معذور وں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب

330

 

اسلام آباد، دسمبر 3 (اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ معذوری کا دکھ صرف معذور افراد یا انکے اہلخانہ محسوس کر سکتے ہیں۔ معذور افراد کو معاشرے کا مفیدشہری بنانے میں والدین کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔  ہم سب کو معذور بچوں کیلئے انفرادی یا اجتماعی حیثیت میں کام کرنے کا عزم کرنا ہے کیو نکہ معذور افراد کو جسمانی تکلیف کے علاوہ ذہنی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہار معذور بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سی ڈی اے کی تقریب میں اتوار ہو کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی تقریب میں خاتون اول کی شرکت سے بچوں کو حوصلہ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سکول بسوں میں خصوصی بچوں کی سہولت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم تعلیمی اصلاحات پروگرام میں خصوصی بچوں پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خصوصی بچوں سے متعلق قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

اے پی پی / سہیل