دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس، سندھ کے عبدالمعید اور شفق آفرین نے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغے جیت لئے

445

اسلام آباد ، 26 دسمبر (اے پی پی): پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ایتھلیٹکس ایونٹ میں سندھ کے عبدالمید نے 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت کر ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ سند ھ کی شفق آفرید نے ویمنز 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا، پنجاب کی روباب نے ویمنز 100 میٹر رکاوٹوں جبکہ بلوچستان کے عامر علی اور بینش نے مینز اینڈ ویمنز 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں طلائی تمغے حاصل کئے۔ منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری قائد اعظم گیمز میں ایتھلیٹکس کے مینز 100 میٹر دوڑ کے ایونٹ میں سندھ کے عبدالمعید نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 10.92 سیکنڈز میں طے کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، عبدالمعید نے گزشتہ برس بھی منعقدہ ایونٹ میں 100 میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا تھا، پنجاب کے لحیق نوید نے 3 سیکنڈز کے فرق سے چاندی اور خیبرپختونخوا کے شعیب نے کانسی کا تمغہ جیتا، ویمنز 100 دوڑ میں سندھ کی شفق آفرین نے مقررہ فاصلہ 13.26 سیکنڈز میں طے کر کے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، پنجاب کی توراب زہرہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہیں، انہوں نے اس بار چاندی کا تمغہ جیتا، سندھ کی عیشا آفان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا
اے پی پی / احسن ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد