ایچی سن کالج کے طلبہ کے وفد کا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ پارلیمنٹ ہاوَس کا دورہ

287

اسلام آباد،  جنوری12 (اے پی پی):  ایچی سن کالج کے طلبہ کے وفد نے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر مملکت نے طلبہ کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا  کہ مجموعی طور پر17       اہداف ہیں،یہ اہداف اقوام متحدہ کی طرف سے دئیے گئے ہیں  اور پاکستان اس ضمن میں  ان پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہے ۔ مریم اورنگزیب  نے کہا کہ ایم ڈی جیز اپنے اہداف کا حصول ممکن نہ بنا سکےکیونکہ ملک میں آمریت رہی اور پارلیمان کا رابطہ اس ضمن میں منقطع رہا ، انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول اور نظام کی مضبوطی کے لیے اس کا تسلسل بہت ضروری ہے ۔

مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ پارلیمنٹیرئنز کو پائیدار ترقی کے اہداف کے متعلق ہر طرح کی تحقیق ،مواد اور ڈیٹا فراہم کرتا ہے ،  پاکستان واحد پارلیمان ہے جس نے اپنا ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ قائم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ  اس سیکرٹریٹ کی شاخیں اور صوبائی سیکرٹریٹ صوبوں میں بھی قائم ہیں۔پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کا منصوبہ کسی ایک حکومت کا نہیں بلکہ یہ پورے ملک کا منصوبہ ہے، ایسے منصوبوں کی تکمیل کے لیے نظام کی مضبوطی اور جمہوری عمل کا تسلسل ناگزیر ہے۔

اے پی پی /ناہید/فاروق /فرح/ وی این ایس اسلام آباد