صدر ممنون حسین سے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میر ید وف کی ملاقات

244

اسلام آباد، 16 جنوری (اے پی پی ): صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ دوستی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ملک عالمی فورمز پر ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکمانستان کے وزیر خارجہ راشد میرید وف سے گفتگو میں کہی جنھوں نے منگل کوا±ن سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ تاپی گیس پروجیکٹ صرف ایک گیس پائپ لائن منصوبہ نہیں ہے بلکہ مختلف ممالک کی ایک راہداری ہے جس کا کریڈٹ صدر قربان علی بردی محمدوف کو جاتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ یہ منصوبہ جلد از جلد شروع ہو۔ ہم ریجنل کنیکٹیویٹی کے سلسلے میں اشک آباد معاہدے میں شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہو گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ1000میگا واٹ بجلی کی پیشکش پر بھی ہم ترکمانستان کے شکرگزار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ بہت جلد ہم اس منصوبے سے استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹرانسمیشن لائین کے معاملات بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی بات چیت کے نتیجے میں جلد طے پا جائیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت بہت کم ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ضروری ہے کہ دونوں ملکوں کے تاجر اور صنعت کار باہمی دورے کریں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان توانائی کے علاوہ لائیو اسٹاک ، تعلیم ، ثقافت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں۔انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر ترکمانستانی وزیر خارجہ نے صدر ممنون حسین کو ترکمانستان کے صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کیافتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔۔ انھوں نے کہا کہ وہ ٹرانسمیشن لائن پر کام مکمل کرچکے ہیں۔ ترکمانستان کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ گیس پائپ لائن منصوبہ سے بہت سے ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے۔
اے پی پی / احسن ا ن م