وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا گول میز کانفرنس سے خطاب

273

اسلام آباد، جنوری12(اے پی پی): وزیر مملکت برائے اطلات و نشریا ت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر گول میز کانفرنس کے انعقاد سے ترقی کے بیانیے کا وژن سچ ہوتا دکھائی دیتا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ پائیدارترقیاتی اہداف کیلئے ہم اپنے پارلیمانی وسائل استعمال کریں، انہوں نے کہا کہ ہماری متعلقہ حکومتیں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مقرر کردہ اہداف پر عمل پیرارہیں۔

قصور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،ہماری ذمہ داری ہے ایسے اقدامات کریں کہ مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں،قانون ایسا ہونا چاہیے ہر سطح پر جس پر عملدرآمد کیا جاسکے،سزاؤں کو عبرتناک بنانے کیلئے پنجاب حکومت اقدمات کررہی ہے، اللہ اور اس کے رسولﷺ نے حقوق العباد پر زیادہ زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مساجد سے حقوق العباد سے متعلق آگاہی دینے کی زیادہ ضرورت ہے، نصاب میں بھی اس سے متعلق آگاہی مہم کی ضرورت ہے، پرائمری سطح تک والدین اور اساتذہ کو بچوں میں اس سلسلے میں آگاہی پیدا کر نی چاہیئے۔

اے پی پی/ناہید/فاروق/فرح/وی این ایس اسلام آباد