پاکستان میں آکر بہت مطمئن ہیں، ڈیوس کپ میں اچھا پرفارم کرینگے، کورین ٹینس ٹیم

287

اسلام آباد٬ جنوری31 (اے پی پی):  ڈیوس کپ ایشیا اوشینیا گروپ ون پاکستان اور کوریا کے مابین مقابلے  میں شرکت کے لئے پاکستان آئی  کورین ٹینس  ٹیم نے بدھ کے روز لوکل ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے کا خوف تھا لیکن پاکستان ٹینس  فیڈریشن اور سیکیورٹی اداروں نے کافی حوصلہ افزائی کی جس پر مطمئن ہیں۔ ایونٹ کے لئے ہماری تیاری بہت اچھی ہےاور بہتر گیم دیکھا کر ایونٹ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

کورین ٹیم کا کہنا تھا کہ کوریا میں گراس کورٹس نہیں اور انکی ٹیم کو گراس کورٹس پر کھیلنے کا تجربہ نہیں لیکن اسکے باوجود وہ اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

مقابلوں پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے مقابلے میں ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔  سنگلز مقابلے میں ہمیں مہارت حاصل ہے، اور امید ہے کہ ہم اچھا کھیل پیش کریں گے۔

اے پی پی/احسن/فرح/ وی این ایس اسلام آباد