چوہدری محمود بشیر ورک نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

250

اسلام آباد، جنوری ۹۰(اے پی پی ) : چوہدری محمود بشیر ورک نے منگل کووفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ، صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا – حلف برداری کی پروقار تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وفاقی وزرا،اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر چوہدری محمود بشیر ورک کو وفاقی وزیر کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بھرپور انداز سے سر انجام دیں گے۔
اے پی پی / احسن ا ن م/وی این ایس، اسلام آباد