پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کاروباری سرگرمیاں

647

اسلام آباد، مارچ 27 (اے پی پی): پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کاروبار میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 79.38 پوائنٹس کی کمی سے 45004.19پوائنٹس پر بند ہوا۔
کے ایس ای30 انڈیکس 102.04 پوائنٹس کی کمی سے22526.69 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر زانڈیکس43.27 پوائنٹس کی کمی سے 32267.30پوائنٹس پر بند ہوا۔
اے پی پی / سعیدہ ا ن م/وی این ایس،اسلام آباد