رواں ہفتے ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

37

اسلام آباد، 16 اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں اور بالائی علاقوں داخل ہونے سے رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں مں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے جمعہ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، لاہور ڈویژن) کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ  شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی  پنجاب(ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال اور ٖفیصل آباد ڈویژن) میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

/وی این اسلام آباد/اے پی پی/سدرہ/فرح