ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم، خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

اسلام آباد، 23اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتےکے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سوموار سے بدھ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ،  پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔  گزشتہ روز گرم ترین مقامات میں چھور41، سبی، میرپورخاص، مٹھی 40ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

اے پی پی/سدرہ/فرح/وی این ایس اسلام آباد